301

نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کیلئے فرنیچر خریدنے کے احکامات

پشاور ۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کا دورہ کیا‘ کام کی رفتار مزید تیز کرنے جبکہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کیلئے فرنیچر کیلئے ٹینڈر مشتہر کرکے فوری فرنیچرخریدنے کے احکامات جا ری کئے ان کے ہمرا ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی‘ ڈسٹرکٹ ممبر میناخان آفریدی‘انجیئنر ریاض خان‘ کنسلٹنٹ منصور احمد ‘ نمک منڈی کے صدر ناصر خان بھی تھے۔

اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو کنسلٹنٹ منصور احمد اور انجینئر ریاض خان نے نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے اور جاری کاموں جبکہ فوڈسٹریٹ پر کلر اور تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نمکمنڈی فوڈسٹریٹ پر جاری کام کا تفصیل سے دورہ کیا۔