252

پیرا میڈیکس کی آج صوبہ بھر میں ہڑتال

پشاور۔پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر آج لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتا ل کی جائے گی اس دوران صرف ایمرجنسی کور فراہم کیا جائیگا جبکہ او پی ڈی سمیت دیگر تمام سروسز کا بائیکاٹ ہوگا ایسوسی ایشن کے صدر سید روئیدار شاہ کے مطابق ایل آر ایچ سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی تاہم اس دوران سڑکوں کو بند نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی ہسپتالوں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اتفاق کے باوجود ہسپتالوں کی انتظامیہ پیرامیڈیکس کے مطالبات کی منظوری میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں ۔