152

چمن ‘ سکیورٹی فورسزکی کاروائی میں4 دہشت گرد ہلاک 

چمن ۔ پاک افغان سرحدی علاقہ چمن میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے کارروائی کی ۔ سیکیورٹی فورسز سے مبینہ مقابلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 3 خود کش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ چمن میں افغانستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے چمن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی سے مقابلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 3 خود کش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔