230

الیکشن کمیشن کا مبینہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک علامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد مختلف پارٹی قائدین اور اراکین کے بیانات شائع ہوئے جس میں ہارس ٹریڈنگ کی بات کی گئی۔

الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے ثبوت کے ساتھ 14 مارچ کو پیش ہوں تاکہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔