355

مختلف اضلاع میں تعینات64ججوں کو تبدیل کرنیکا فیصلہ 

پشاور۔ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ ویلفیئر سیکرٹریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں فرائض انجام دینے والے 64 ججوں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کا فیصلہ کیاہے جس کیلئے باقاعدہ مجوزہ فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں جوڈیشل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ میں کہاگیاہے کہ جوڈیشل افسران کی ممکنہ طورپر تبادلے کے حوالے سے اگر کسی جوڈیشل افسران کے تحفظات موجود ہیں تو وہ مجوزہ فہرست کو حتمی شکل دینے سے قبل اپنے تحفظات جوڈیشری سیکرٹریٹ ارسال کردیں ۔

تبادلوں کے پروپوزل میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانزیب شنواری بونیر سے کوہاٹ،رشیدہ بانو چارسدہ سے کرک،فرید خان علی زئی بونیر سے صوابی،اظہر علی اپر دیر سے مردان، انعام اللہ خان وزیر ابیٹ آباد سے چارسدہ ،شکیل اعظم اعوان صوابی سے بونیر ، زینب رحمان مردان سے ایبٹ آاد ، آصف رشید صوابی سے سوات،فرزینہ شاہد کرک سے ابیٹ آباد،اورنگزیب خان کرک سے ایبٹ آباد،عادل مجید خان ایبٹ آاد سے ملاکنڈ،ارباب عزیز احمدڈیرہ سے ایبٹ آباد ،سید یاسر شبیر پشاو ر سے بونیر ،رشید اللہ کنڈی بنوں سے کوہاٹ ، جمال شاہ محسود کوہاٹ سے بٹگرام ، نوید الرحمان ایبٹ آباس سے دیرہ اسماعیل خان ،سید بادشاہ ایبٹ آباد سے اپر دیر ،شوکت علی ہری پورسے کوہاٹ ،

بخت عالم ہری پور سے مردان ،راحت الہ کوہاٹ سے ہری پور، امجد حسین ہری پور سے بنوں، واجدعلی خان بٹگرام سے پشاور، محمدخان مردان سے کوہاٹ ،افتخارالہٰی ملاکنڈ سے ہری پور ،کاشف دلاور مردان سے بنوں،فہیم افضل خان کوہاٹ سے ہری پور ، ضیاء الحق بالاکوٹ سے کرک، محمدطاہر اورنگزیب بنوں سے بالاکوٹ ، نادیہ سعید سوات سے مردان ،اکرام اللہ بنوں سے بونی چترال ،فرخانہ تبسم ہری پور سے سوات،اصغرعلی مردان سے چترال،احسان الحق بنوں سے تنگی چارسدہ ،عیسیٰ خان سوات سے چارسدہ ،آدم خان درابن ڈیرہ سے کوہاٹ،انعام خان ڈیرہ اسماعیل خان سے بونیر ،شکیل الرحمان ابیٹ آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان، اعجاز یونس بونی چترال سے صوابی ،اعجاز الرحمان ایبٹ آباد سے سوات ، اشفاق احمد نتھیاگلی ایبٹ آباد سے طوطالے بونیر ،محسن عباس کوہاٹ سے ملاکنڈ ،عمران اللہ بونیر سے چارسدہ ،

مس سدرہ عظمت مردان سے بنوں،مظہر حسین طوطالے سے پورن شانگلہ ،محمد عاقیب مانسہرہ سے شانگلہ ، قیصر شہزاد تنگی چارسدہ سے چترال ،فائزہ گل چارسدہ سے ہری پور،سردارجواد احمد واڑی اپر دیر سے ایبٹ آباد ، سلیم الرحمان پورن شانگلہ سے پشاور ،قرۃالعین رشید بٹگرام سے مردان ،بدرمنیر بٹگرام سے مردان ،نوید احمد بونیر سے کوہاٹ ، ثاقب خان ڈیرہ اسماعیل خان سے واڑی اپر دیر ، نازیہ حسین مردان سے بٹگرام، سریر شاہ ٹانک سے نتھیاگلی ، مظہر علی خان چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان ، محمدانور کوہاٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان ، محمد اشفاق مروت چارسدہ سے بونیر ،حسن محبوب چترال سے مردان ،محمد حارث نثار شانگلہ سے مانسہرہ اور ساجد امین چترال سے بنوں شامل ہیں ۔