279

پولیس یونیفارم غیرقانونی طور پر استعمال کرنیوالوں کی شامت

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں پولیس یونیفارم اورریو الونگ لائٹ کے غیر قانونی استعمال کیخلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔

سی سی پی او پشاو ر محمد طاہر خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام ایس پیز،ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز کو ہدایت کی گئی کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظراندرون شہر ٗ کینٹ ،صدر اور رورل ڈویژن میں غیر قانونی طور پرپولیس یونیفارم اور بلیولائٹ (ریوالونگ لائٹ ) لگی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کاآغاز کیا گیا سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ مہم کے دوران سول گاڑیوں پر غیر قانونی طور پرسرچ لائٹ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔