280

اسلامی نظریاتی کونسل کیلئے خیبر پختونخوا سے 5نام ارسال

پشاور۔اسلامی نظریاتی کونسل کے خیبر پختونخوا سے 5ناموں کو وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9ممبران ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جبکہ نئے ممبران کی تعیناتی کے لئے اعلیٰ سطحی رابطوں کا سلسلہ عروج پر ہے ۔

چھ سال تک فرائض سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والوں میں ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی ، جسٹس ریٹائرڈ رضا خان ، عبداللہ ، جسٹس ریٹائرڈ منظور حسین گیلانی وغیرہ شامل تھے ۔ نئے ممبران کے لئے خیبر پختونخو اسے علماء کرام ، سکارلرز اور ماہرین قانون کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

پانچ نام صوبے سے بھیجوائے گئے ہیں جس میں سے ایک نام کو فائنل کیا جائے گا جس پر مشاورت جاری ہے اور کونسل کی جانب سے مرتب کی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کرانے کے لئے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین پشاور یونیورسٹی کے سابق وی سی ہیں ۔