294

خیبر پختونخوا ’وفاداریاں بیچنے ‘ والے ارکان اسمبلی کو فارغ کرنیکا فیصلہ 

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بکاؤ اور وفاداریاں بچنے والوں ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، 2روز میں رپورٹ  پر ان اراکین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے بکاؤ ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ اور وفاداریاں بچنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کے پی کے کی صوبائی حکومت اگلے 2روز میں عمران خان کو وفاداریاں بچنے والے ارکان کی رپورٹ پیش کریں گی، اس کے بعد ان بکاؤ ارکان کے خلاف قانونی ایکشن کے ساتھ ساتھ پارٹی سے فارغ کرنے اور آئندہ الیکشن میں پارتی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ گیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نیب اور احتساب سب کمیشن بکنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لیں، بکنے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھراؤ ہونا چاہئے، تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ووٹ بیچنا افسوسناک ہے، ووٹ بچنے والے ارکان کو پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گا، جس جس نے وفاداریاں بدلی ہے ان کے خلاف سخت ایکشن ہو گا اور ان ارکان کو اگلے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیا جائے گا۔