102

فاٹا سینیٹر مرزا آفریدی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان 

اسلام آباد۔ فاٹا سے آزاد نومنتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے‘ شمولیت کا اعلان مرزا آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات میں کیا۔ پیر کو فاٹا سے تعلق رکھنے والے نومنتخب سینیٹر مرزا آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مرزا آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے مرزا آفریدی کو سینٹ ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تمام سینٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی نواز شریف کے دستخط کی وجہ سے مقرر کردیئے گئے تھے جس کے بعد (ن) لیگ کے تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت سے سینٹ الیکشن لڑا تھا۔