303

پشاور ‘موبائل فون کی فرنچائز میں 27 لاکھ روپے کی ڈکیتی

پشاور۔ تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے کوہاٹ روڈ پر واقع موبائل فونز کمپنی کی فرنچائز میں سرشام ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوعملے میں کو یرغمال بناکر27 لاکھ روپے نقدی ٗ موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ۔

موبائل فونز کمپنی کے مالک ملک آصف اقبال نے تھانہ بھانہ ماڑی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے دیگر عملے کے ہمراہ فرنچائز میں موجود تھاکہ اس دوران مسلح موٹر سائیکل سوارڈاکو اندر گھس آئے اور عملے کو یرغمال بناکر زبردستی 27 لاکھ نقدی ٗ موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔