279

قتل کیس میں مفرور راؤ انوار کے بینک اکاؤنٹس منجمد

اسلام آباد۔سپریم کورٹ کے حکم پر نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق راؤ انوار کے دو بینک اکاؤنٹ سامنے آئے ہیں جن کو منجمد کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق زاؤ انوار کے دونوں بینک اکاؤنٹس سرکاری بینک میں ہیں جس میں ایک سیلری اکاؤنٹ تھا ور دوسرا ذاتی اکاؤنٹ ہے تاہم دونوں بینک اکاؤنٹس میں کوئی بڑی رقم موجود نہیں ہے۔خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں معطل سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تاحال مفرور ہیں اور عدالتی تحفظ کی ضمانت کے باوجود وہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے تھے۔