اسلام آباد۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال بھی شریک تھے ۔
اجلاس میں دھرنے کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی جب کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو دھرنا شرکا کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ دھرنے کے خاتمے کے لیے مختلف آپشنز اور عدالتی احکامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرنے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔