258

ایف بی آر میں ہفتے کی چھٹی ختم 

پشاور۔ایف بی آر نے ریونیو وصولیوں کاہدف حاصل کرنے کے لئے آئی آر او اور کسٹم دفاتر میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی ہے آئی آر او اور کسٹم خیبرپختونخوا کے دفاتر وفاقی بجٹ کے اعلان کے دن تک ہر ہفتے کے روز کھلے رہینگے ۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کی وصولی کا ہدف 58ہزارارب روپے کے لگ بھگ مختص کئے جانے کے امکانات ہیں جو رواں سال سالانہ ریونیو ہدف سے 18فیصد سے زائدہوگا۔ رواں مالی سال کے لئے ایف بی آر کا سالانہ ریونیو ہدف 4013ارب روپے ہیں ۔