پشاور۔ضلعی حکومت کی جانب سے پشاور کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فخر پشاورایوارڈ کاانعقادکیا گیا ایواڈ تین کیٹیگریز ‘ لیجنڈ ‘ چیمپئن اور یوتھ میں دئیے گئے ‘ قمرزمان ‘ جہانگیر خان ‘ جان شیر خان ‘عمر گل‘ خیال محمد‘ نجیب اللہ انجم ‘ رشید ناز ‘ سید رحمان شینو‘ اعجاز میر‘ معاذ اللہ ‘ امجد عزیز ملک‘ اسماعیل شاہد ‘ سمیت 75افراد کو فخر پشاورایوارڈ سے نوازا گیا۔
نشترہال پشاورمیں منعقدہ تقریب میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان‘ وزیر جنگلات سید اشتیاق ارمڑ ‘ ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان ‘ ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ‘ ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم‘ ناظم ٹاؤن ٹو فریداللہ ‘ کلچرکمیٹی کے چیئرمین میناخان آفریدی ‘ وائس چیئرمین وسیم اکرم‘ ممبرعالمزیب صافی ‘ ضلع کونسل پشاورکے ممبران‘ ڈائریکٹر کلچر ‘ ڈی جی سپورٹس اورکثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی اس موقع پر شائقین کیلئے موسیقی ‘ طنزومزاح اورخاکے پیش کئے گئے جس سے شائقین محظوظ ہوتے رہے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے فخر پشاور کے کامیاب انعقاد پر کمیٹی کنے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین اورممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔
.jpg)