103

نئی حلقہ بندیوں میں خیبر پختونخوا سب پر بازی لے گیا

پشاور۔حلقہ بندیوں کے بارے میں ترمیمی بل کی منظوری اور حلقہ بندیوں کے بعدملک بھر میں فی حلقہ آبادی کے تناسب کے معاملہ میں خیبر پختونخوا سب پربازی لے جائیگا جہاں فی حلقہ آبادی ملک کے دیگر حصو ں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہوگی نئی مردم شماری کے اعدادوشمار اور حلقہ بندیوں کے حوالہ سے فیصلہ کے بعدصورتحال بدل گئی ہے خیبر پختونخوا میں اضافی حلقوں کے بعد تعداد 39ہوجائے گی ۔

یوں ایک حلقہ سات لاکھ 91ہزار نفوس پرمشتمل ہوگا سندھ میں آبادی کے لحاظ سے فی حلقہ تناسب 7لاکھ85ہزار ہوگا پنجاب میں سا ت لاکھ 80ہزار اور بلوچستان میں سات لاکھ 71ہزار نفوس پرمشتمل ہوگا جبکہ اسلام آبادمیںیہ تناسب ان سب سے کم یعنی چھ لاکھ 69ہزا ہوگا تاہم ملک بھر میں سب سے کم آبادی پرحلقے فاٹا کے ہونگے جہاں فی حلقہ تناسب محض تین لاکھ 69ہزارہوگا قانون سازی کے بعدالیکشن کمیشن کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹیاں نئی حلقہ بندیوں کے لیے تجاویز مرتب کریں گی ۔