148

شہباز شریف کی طبیعت ناساز ٗ مصروفیات ترک

اسلام آباد۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے انہوں نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دیں، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت جمعہ کے روز بگڑ گئی جس پر انہیں ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا، ڈاکٹر نے شہباز شریف کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا جس کی بنا پر خادم اعلیٰ پنجاب نے تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دی۔