130

نوازشریف سخت شہباز کا رویہ نرم ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رویہ سخت اور شہباز شریف کا رویہ نرم ہے، شہباز شریف سب کو ساتھ چلنے کا پیغام دے رہے ہیں، لیکن عام انتخابات کا ہونا ابھی بھی مشکوک ہو سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قائد جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی داہداریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا رویہ سخت اور شہباز شریف کا رویہ نرم ہے۔

شہباز شریف سب کو ساتھ لیکر چلنے کا پیغام دے رہے ہیں، لیکن عام انتخابات کا ہونا ابھی بھی مشکوک ہو سکتا ہے، نواز شریف کی ہفتے میں کی گئی پیشیاں اور کئی لوگوں کی مہینوں میں نہیں ہوئیں، سینیٹ میں مرکز میں حکومت کو ووٹ دیں گے، اداروں کے درمیان تلخیاں اب کوئی خبر نہیں رہیں، اداروں کے درمیان تناؤ اب زبان کے نیچے نہیں دبایا جا سکتا، متحدہ مجلس عمل کا اجلاس اب 8مارچ کی بجائے 12مارچ کو ہو گا۔