130

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کا پروانہ مل گیا

کراچی۔احتساب عدالت نے کرپشن کیس کے ملزم ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے علاج کے لیے دبئی جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہا کہ ضیا الدین اسپتال ڈاکٹر عاصم کااپنا اسپتال ہے فزیوتھراپی یہاں پر بھی ہے۔

عدالت نے جناح اسپتال میں ڈاکٹرعاصم کو لاحق مرض کی سہولت کی دستیابی یا عدم دستیابی کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ انہیں علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت بھی دے دی۔عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس دفعہ جانیکی اجازات دیتے ہیں لیکن آئندہ کیلئے پتا کرالیتے ہیں۔بعد ازاں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔