پشاور۔صو بائی حکو مت نے محکمہ سماجی بہبو د اور ثقافتی سرگرمیوں کے فرغ کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں ٗ جس کے تحت پاکستان میں پہلی مرتبہ صو بہ خیبر پختونخوا میں سکولو ں کی سطح پر جی سی سی( گڈ سٹیزن کارپ ) قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٗچیف سیکر ٹری محمد اعظم خان نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ٗ محکمہ ثقافت ٗ کھیل سیاحت ٗ آثار قدیمہ و امور نوجوانان کو ہدایات جاری کی ہیں ٗ محکمہ کو جی سی سی کے لئے سماجی و ثقافتی سر گرمیوں پرمشتمل فہرستیں مرتب کر نے کی ہدایت کی ہے ٗسماجی و ثقافتی اقدار کو نیشنل کیڈٹ کارپس کی طرز پر روشناس کرایا گیا ہے ٗاے سی سی کی تحت طلباء کو ایمر جنسی سے نمٹنے اور جنگی حالات میں ہتھیار چلانے کے لئے بنیادی تربیت دی جاتی ہے ٗ۔
طلباء کو این سی سی کی تربیت 2002 ء میں معطل کی گئی ٗ سماجی برگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء کو امتحانات میں پرانے ای سی سی طرز پر مخصوص نمبر دےئے جائیں گے طلباء کو برداشت ٗ امداد باہمی اور شہری حقوق و ذمہ داریوں کی پاسداری کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے۔
220