178

بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 6 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین سے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو کربلا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کےقبضے سے 500 کلو بارودی مواد، تیار خودکش جیکٹس اور دستی ساختہ بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگروں کی کمین گاہ سے سب مشین گنز، بارودی سرنگیں اورمواصلاتی آلات بھی پکڑے گئے۔