248

پشاورچڑیاگھرکاہرن پراسرار طورپرہلاک ہوگیا

پشاور۔ پشاور کے چڑیا گھر میں ایک ہرن پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے تاہم مرنے کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ پشاور میں بننے والے واحد چڑیا گھر کا افتتاح کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کیا تھا جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر چڑیا گھرز سیر کیلئے آتی ہے اور خصوصاً بچے مختلف جانوروں سے خوب محظوظ ہوتے ہیں ۔

گزشتہ روز انہی جانوروں میں ہرن بھی شامل تھا جو پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے چڑیا گھر عملے کے مطابق ہلاک شدہ ہرن کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی ہرن کی ہلاکت کے اصل وجوہات سامنے آئیں گے ۔