210

سخاکوٹ خان میں مکان کی چھت منہدم ٗ ماں بیٹا جاں بحق

بٹ خیلہ ۔ملاکنڈ پروٹیکٹیڈ ایریا کے گاؤں سخاکوٹ غاور کلے میں مکان کا چھت گرنے سے ماں بیٹا جان بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی پہنچا کر داخلکردیا گیا جہاں پر ایک شخص کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے ، لیوی پوسٹ سخاکوٹ کت رپورٹ اور علاقہ عوام کے مطابق غاور کلے میں شیر علی کا کچہ مکان گزشتہ دنوں ہونے والی بارش سے بوسیدہ ہوکر کل بدھ اور منگل کے درمیان رات اس کا کمرہ اس وقت سوئے ہوئے افراد خانہ پر گر گیا جب وہ اس میں محو خواب تھے چھت گرنے سے کمرے میں سوئے ہوئے تمام چھ افراد ملبے تلے دب کر علاقہ کے عوام نے انہیں اپنی مدد اپ کے تحت ملبے سینکلا کر تحصیلہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی پہنچا دیا۔

جہاں پرڈاکٹروں نے دو افراد شیر علی کی بیوی مسماۃ نازیہ اور پانچ سالہ بیٹے علی شیر کی جان بحق ہونے کی تصدیق کردی ، جبکہ شیر علی اور ان کے تین بچے عائشہ(تین سال ) ، شیر دل (چھ سال ) اور ملغرہ (چھ ماہ ) شدید زخمی ہے ، اسسٹنٹ کمشنر درگئی عالمگیر خان ، پیپلز پارٹی کے مقامی ایم پی اے محمد علی شاہ باچا اور تحصیل ناظم عبدالرشید بھٹو نے متاثرہ مکان اور ہسپتال کا دورہ کرکے متاثرہ خاندان کو تسلی دی اور ہسپتال عملہ کو زخمیوں کی بہتر علاج کی ہدایات کی۔

اس موقع پر ایم پی اے محمد علی شاہ باچا نے متاثرہ خاندان کے علاج کے خاراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ، جان بحق ہونے والے شیر علی کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نے غربت کی وجہ سے کچہ مکان تعمیر کرکے اس میں مجبوری سے رہ رہے تھے جو گزشتہ رات ان کے بیوی اور بچے کے مو ت کا سبب بن گیا ،