193

خیبر پختونخوا حکومت خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود پر46کروڑ روپے خرچ کررہی ہے‘ترجمان

پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود پر46 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔فنی اور پیشہ وارانہ تربیت ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کے مطابق خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لئے ڈویژن کی سطح پر سکول قائم کئے جائیں گے۔

اسی طرح سوات میں نشے کے مریضوں کی بحالی کامرکز قائم کیا جائے گا۔منصوبے میں چترال میں دارالامان کی تعمیر، چارسدہ میں فنی تربیت کے تین مراکز جبکہ نوشہرہ، مردان، ہری پور اور شانگلہ کے اضلاع میں ایک ایک مرکز کا قیام شامل ہے۔