159

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی ایک اور نشست کم ہو گئی

پشاور۔الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبد المنیم خان کے انتخاب کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ان کی رکنیت کی منسوخی کااعلامیہ جاری کردیاہے منیم خان کو عدالت عظمیٰ نے گذشتہ ہفتہ نااہل قراردیتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیاتھا ۔

جس کے بعدالیکشن کمیشن نے گذشتہ روز اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیاکہ عدالتی حکمنامے کے بعد سترہ اپریل 2017کااعلامیہ بحال کیا جاتاہے جس میں عبدالمنیم خان کو نااہل قراردیاگیا تھا یوں گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے باقاعدہ طورپر منیم خان کی رکنیت منسوخ کرنے اعلان کردیا