114

تحریک انصاف کا اضافی ووٹ سمیع الحق کو دینے کا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن کے لیے پولنگ ڈے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے بعدپارٹی کے ممبران کی خصوصی بیٹھک کل وزیر اعلیٰ ہاؤ س میں طلب کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ٹیکٹو کریٹ نشست پر اپنے تمام اضافی ووٹ مولانا سمیع الحق کو دے گی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے گذشتہ روز ہنگامی اجلاس میں تمام پینلز کے اراکین کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مولانا سمیع الحق کو ہرصورت کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔

اس حوالہ سے سٹریٹجی پر غور بھی کیاگیا اور فیصلہ کیاگیاکہ ٹیکنوکریٹس کی نشست پرتمام اضافی ووٹ مولانا سمیع الحق کو دیئے جائیں گے رابطہ پر پارٹی رہنما شوکت یوسفزئی اور حاجی فضل الٰہی نے بتایاکہ پی ٹی آئی مولانا سمیع الحق کو کرائی گئی یقین دہانیوں پر قائم ہے اور اپنے تمام اضافی ووٹ ان کو دیں گے چونکہ وہ بلند پایہ عالم دین ہیں اس لیے امیدہے کہ دیگر جماعتوں کے اراکین بھی ان کو ضرور ووٹ دیں گے