100

نئی حلقہ بندیوں کا مجوزہ پلان جاری

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا پلان جاری کردیا ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام پانچ مراحل میں مکمل کیا جائے گا،حلقہ بندیوں کے حوالے سے نقشہ جات کا جائزہ 26دسمبر سے 10جنوری تک لیا جائے گا۔ کمیٹیوں کی تشکیل اور عملے کی ٹریننگ 26دسمبر سے 5جنوری تک مکمل کی جائے گی ۔ ترجمان کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیاں 15جنوری سے شروع کی جائیں گی ۔

حلقہ بندیوں پر ڈرافٹ 5مارچ سے 3اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 4اپریل سے 3مئی تک دور کئے جائیں گے ۔ حلقہ بندیوں کاحتمی کام 20مئی 2018کو مکمل کرلیا جائے گا۔