242

پاکستان اور افغانستان عوام کا مستقبل سانجھا ہے ،ناصرجنجوعہ

اسلام آباد ۔ وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات ، افغانستان میں امن عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان عوام کا مستقبل سانجھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغان امن عمل کیلئے سیاسی مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی امن کی بحالی کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی ۔

افغان صدر نے قیام امن کیلئے طالبان کو مفاہمتی پیشکش کی ہے۔ ملاقات کے دوران افغانستان کے سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر کو افغانستان میں ہونیوالی امن کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔