102

سینٹ انتخابات ٗ خواتین ممبران کی نگرانی شروع

پشاور۔سینٹ کے الیکشن کے لیے بعض تگڑے امیدواروں نے خواتین ممبران کے ساتھ رابطوں کا آغاز کردیاہے جس کے بعدپارلیمانی لیڈروں نے اپنے اپنے ممبران کو بچانے کے لیے ان کی کڑی نگرانی شروع کرادی ہے ذرائع کے مطابق اس بار امیدواروں کی زیاد ہ توجہ فی الوقت خواتین اراکین اسمبلی پر مرکوز ہے۔

خواتین ممبران سے ووٹوں کے حصول کے لیے تگڑے امیدواروں کی کوششیں جاری ہیں اس سلسلہ میں پشاور کے ساتھ ساتھ اسلام آبادمیں بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں ذرائع کے مطابق تاحال بعض خواتین ایم پی ایز کسی قسم کی یقین دہانی کرانے کے حوالہ سے تذبذب کاشکار ہیں