114

نہال ہاشمی نااہلی ‘خالی سینٹ نشست پر الیکشن آج ہوگا

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی نااہلی کے باعث خالی سینٹ نشست پر الیکشن (آج)جمعرات کو ہوگا‘ (ن) لیگ کے امیدوار اسد اشرف اور پی ٹی آئی کی زرقا تیمور کے درمیان مقابلہ ہوگا‘ سینٹ ضمنی الیکشن کے لئے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا ہے‘ پولنگ صبح 9بجے سے شروع ہو کر بلا وقفہ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نہال ہاشمی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر الیکشن (آج) جمعرات کو ہوگا (ن) لیگ کے امیدوار اسد اشرف اور پی ٹی آئی کی زرقا تیمور میں مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سینٹ ضمنی الیکشن کے لئے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا ہے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شروع ہو کر بلا وقفہ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کے دوران پنجاب اسمبلی کے اسٹاف کی ایوان میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔