91

ملک کے بیشتر حصوں میں بادلوں کی انٹری ٗ بارشوں کا امکان

اسلام آباد/لاہور/پشاور/گلگت ۔ ملک کے مغربی علاقوں میں ابر آلود موسم نے انٹری دیدی اور کئی شہروں میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ملتان، ڈی جی خان اور سکھرمیں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو گی۔

لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں گرد آلو د ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہیں۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔