245

پٹرولیم مصنوعات میں 1 سے 7 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 سے 7 روپے اضافے کا امکان‘ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری ارسال کردی‘ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد وزارت پیٹرولیم آج نئی قیمتوں کا تعین کرے گی اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی۔ سمری کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرول 3.56 ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 6.94 ‘ لائٹ ڈیزل 1.00 اور مٹی کا تیل 6.28 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے وزارت پیٹرولیم وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔