249

ریلوے کے 10اعلیٰ افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل

پشاور۔ریلوے کے 10اعلیٰ افسروں کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کرنے کے بعدتفصیلات باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور طورخم بارڈر پر ارسال کردی گئی ہیں جبکہ پشاورڈویژن میں سابق ادوار میں لیز پردی گئی اراضی کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔

ایف آئی اے امیگریشن کے ذرائع کے مطابق نیب کی ہدایات کی روشنی میں ریلوے کے سابق وفاقی وزیر ٗ سابق سیکرٹری ٗ سابق جنرل منیجر سمیت9افسران کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کئے گئے ہیں ان افراد کی تفصیلات باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس اوربارڈرز پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔