154

پشاور ٗاجینو موٹونمک سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر محکمہ خوراک کا اجینو موتو نمک کی سپلائی اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ٗ گزشتہ روز جمیل چوک میں مضر صحت چائنیز نمک کے متعدد گوداموں کو سیل کردیا گیا اور درجنوں من نمک قبضے میں لے لیا گیا سیکرٹری فوڈ محمد اکبرخان اور ڈائریکٹر خوراک نثار احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ ٗ خالد اور واجد نے جمیل چوک میں اچانک کاروائی کی۔

اس موقع پر مضر صحت اجینو موتو نمک کے بڑے بڑے کاٹن موجود تھے محکمہ خوراک کی ٹیم نے موقع پر تمام کاٹن قبضے میں لے لئے جبکہ گوداموں کو سیل کر دیاادھر نوتھیہ میں ایک دوسری کاروائی کے دوران معروف کمپنیوں کے نام سے جعلی کیچپ اور سرکہ فروخت کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو بھی دھر لیا گیا جبکہ 500سے زائد کیچپ اور سرکے کی بوتلیں قبضے میں لے لی گئیں ۔