117

سربراہ منتخب کرنیکا فیصلہ پارٹی کا حق ہے شاہد خاقان عباسی

لاہور۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالتوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پارٹی سربراہ کے بارے میں فیصلے کرے ۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے نواز شریف کوتاحیات قائد بنانے کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کی تائید کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلے عوام کے فیصلے ہیں اور عدالتوں کو یہ فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں تھا،یہ پارٹی کا فیصلہ ہے ۔