26

آسٹریلیا نے گولڈن ویزا ختم کر دیا

آسٹریلیا نے گولڈن ویزا ختم کر دیا ہے جس کے تحت دولت مند غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وہاں رہائش کا حق حاصل تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے کا اجراء غیر ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس سے کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے 2024ء کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کرکے گولڈ ن ویزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ویزے کے متبادل اب سکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا۔

اس طرح اب کاروباری افراد کی جگہ ہنر مند افراد کو آسٹریلیا جانے کا موقع ملے گا، گولڈن ویزا کے تحت 2012ء سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دیے جا چکے ہیں۔