229

نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بچہ شہید

کوٹلی ۔بھارت کا جنگی جنوں اور ایل اوسی کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ،سیکیورٹی فورسز نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں تیرہ سالہ بچہ شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سرحدی خلاف وزری کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ، بھارتی شیلنگ سے تیرہ سالہ بچہ شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شیلنگ دو گھنٹے سے کی جاری رہی ، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔