247

ادویات کی قیمتوں میں 30فیصد کمی کردی گئی

پشاور۔جان بچانے والی 120ادویات کی قیمتوں میں 30فیصد کمی کردی گئی ہے وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا ایس آر او جاری کردیا ہے ادویات میں کینسر ٗ شوگر ٗ بلڈ پریشر ٗ الرجی ٗ کالی کھانسی ٗخناق ٗ ہپاٹائٹس کی ویکسین شامل ہے ۔

بچوں کے امراض کی مختلف ادویات بھی سستی کر دی گئی ہیں وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کی روشنی میں 59برانڈ ز کی قیمت میں دس فیصد کمی کی منظوری دی تھی وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او محکمہ صحت خیبرپختونخوا کوبھی ارسال کردیاگیا ہے ۔