114

آئندہ سال حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد ۔ وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ،حج پالیسی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، مجوزہ پالیسی میں حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ، پالیسی منظوری کے بعد درخواستیں طلب کی جائیں گی ۔

حج قرعہ اندازی جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع، ستر سال سے زائد عمر کے خواہشمندوں کو ترجیح دی جائے گی، تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالسی منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوا دیے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی میں حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد حکومت کی جانب سے آخری سال اور اگلے انتخابات میں لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق حج پالسی میں سفارش کی گئی ہے کہ مسلسل تین سال سے حج قرعہ اندازی میں رہ جانے والے ستر سال سے زائد عمر کے افراد کو کو بغیر قرعہ اندازی کے حج پر بھجوا یا جائے۔