126

پشاور میں گندا پانی نہروں میں شامل ہونے کا نوٹس

پشاور۔پشاور میں نکاسی آب کی خراب صورتحال اور آلودہ پانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام آبی گذرگاہوں کی صحیح نشاندہی کیلئے ایک خصوصی سروے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی اصلاحاتی یونٹ نے محکمہ آبپاشی کو ایک تاکیدی مراسلے میں کہا ہے کہ شہر بھر میں گندے پانی کا نکاس نہروں میں شامل ہوتا جارہا ہے۔

اس لئے ایسے آبی راستوں کی صحیح نشاندہی کیلئے ایک سروے کیا جائے تاکہ مسلئے پر بروقت قابو پایا جا سکے محکمہ آبپاشی کو مجوزہ سروے مقررہ معیا د میں مکمل کرنے اور تفصیلی رپورٹ بمعہ متعلقہ تصاویر کے ساتھ بطور ثبوت پیش کرنے کی بھی ہدایت دید ی گئی ہے ۔