122

پشاور ٗ دہشتگردی مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ حیات آباد اور زرعی تربیتی مرکز کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہید ہونے والے شہدا ء کے ناموں سے زرعی یونیورسٹی اور زرعی تربیتی مراکز کے مختلف سنٹرز کو منسوب کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت نے اب تک دہشت گردی کے درجنوں مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوائے ہیں حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور زرعی تربیتی مرکز میں ہونے والے دہشت گردی کے مقدمات کو ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں بھیجوا دیا جائے گا دہشت گردی کے دونوں واقعات میں دس سے زائد قیمتی جانوں کا ضیائع ہو اتھا دہشت گردی کے دونوں واقعات کی تحقیقات بھی جاری ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ضمن میں اہم پیش رفت بھی کی ہے تاہم تحقیقات کے حوالے سے انہیں خفیہ رکھا گیا ہے