243

پشاور گرجا گر دھماکے کے متا ثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا مطالبہ 

پشاور۔جما عت اسلامی اقلیتی ونگ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری جاوید گل نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور گرجا گر دھماکے کے متا ثرین کیلئے اعلان کردہ امدادی رقم چار سال گذرنے کے بعد بھی ادا نہیں کی جاسکی ۔

پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ستمبر2013میں پشاور کے آل سینٹ چرچ میں ہونے والے خود کش بم دھماکہ میں بڑے پیمانہ پر جانی و مالی نقصان ہو ا تھا جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دھماکہ کے متا ثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے دس ، دس کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا مگرچار سال گذرنے کے بعد بھی متاثرین امداد سے محروم ہیں۔

اُنہوں مزید کہا کہ متا ثرین کو فوری ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں اُن کی جماعت اقلیتی برادری کے ساتھ دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیگی گی ۔