331

بغیر روٹ پرمٹ کے چنگ چی رکشوں کیخلاف سکواڈ تشکیل

پشاور ۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں بغیر روٹ پرمٹ و لائسنس کے چنگ چی رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے سکواڈ تشکیل دیدیا گیا ہے ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، گلبہار ، سواتی پھاٹک ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر 80ہزار رکشوں سمیت 28ہزار سے زائد چنگ چی رکشے بھی موجود ہیں جو ٹریفک کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے اوران کے پاس نہ تو روٹ پرمٹ ہیں اور نہ ہی لائسنس جبکہ ان کے ڈرائیوروں کے پاس بھی نہ تو ڈرائیوانگ لائسنس ہیں اور نہ ہی دیگر قانونی تقاضے موجود ہیں۔

جس کے باعث ان کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی گئی ہیں غیر قانونی چلنے والے رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے چنگ چی رکشوں کے دلہ زاک روڈ پر ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے خیبر پختونخو حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے باعث قانونی تقاضہ مکمل نہ کرنے والے پشاور میں موجود 80ہزار سے زائد رکشوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر رہی ہے ۔