268

جہانگیر ترین کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری


اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ حلقے میں پولنگ 12 فروری 2018 کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 26 سے 28 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔ امیدواروں کے نام 29 دسمبر کو آویزاں کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق جمع کرائے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری 2018 کو کی جائے گی۔ نامزدگی فارم کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 9 جنوری کو دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلیٹ ٹریبونل دائر اپیلوں پر فیصلے 15 جنوری کو سنائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 17 جنوری کو واپس لینے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 18 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ حلقے میں پولنگ 12 فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے ضلعی ریٹرننگ افسر سید حماد اعجاز، ریٹرننگ افسر ابرار احمد جتوئی اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تقرر کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہوگئی