252

پی ٹی آئی کا عام انتخابات کیلئے اُمیدواروں کا اعلان مارچ میں کر نے کا فیصلہ

لاہور۔ تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان مارچ میں کر نے کا فیصلہ ‘ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مارچ میں طلب کرلیا ‘ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا خفیہ سروے بھی کروایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مارچ میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے حلقہ بندیاں فائنل نہ ہونے کی بنیاد پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے لیکن مارچ کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیوں کے اعلان کے ساتھ ہی تحر یک انصاف اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی تحر یک انصاف کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا چناو پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ممبرسازی مہم میں زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبر بنانے والے کو ترجیح دی جائے گی تحریک انصاف کے سربراہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا خفیہ سروے بھی کروایں گے۔