25

لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات منظور

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کاغذات منظور ہوگئے۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی کو بھی منظور کر لیا گیا۔

لاہور میں این اے 117 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مریم نواز کے این اے 120، پی پی 159، 160، 165 اور پی پی 159 سے کاغذات منظور کیے گئے۔

قومی اسبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ اور این اے 196 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 سے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے

لاہور میں این اے 117 سے گلوکار ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے اکمل خان باری کے بھی کاغذات منظور کرلیے گئے۔