لاہور ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سرکاری افسروں کے احتجاج میں شہباز شریف ملوث ہے، احد چیمہ کی گرفتاری کی پراحتجاج پنجاب حکومت خود کرارہی ہے، 70سال میں دوسرا واقعہ ہے جب کسی پبلک سرونٹ نے اسٹرائیک کی یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے، وفاقی حکومت بھی اس میں شامل ہے۔
اتوار کو اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج پنجاب حکومت خود کرارہی ہے، سرکاری افسروں پر احتجاج میں شہباز شریف ملوث ہے، 70 سال میں دوسرا واقعہ ہے جب کسی پبلک سرونٹ نے اسٹرائیک کی، 1972میں پنجاب پولیس نے اسٹرائیک کی تھی، یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے، وفاقی حکومت بھی اس میں شامل ہے۔
حکومت کو چاہیے تھا کہ احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتی۔انہوں نے کہا کہ کہاکیا ہو ا اگر احد چیمہ پکڑا گیا ہے۔اسپیشل اسسٹنٹ پی ایم احمد صادق بھی پکڑا گیا تو ہڑتال نہیں ہوئی تھی، یہ صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔ ان کو جسٹس قیومجیسا جج اور احد چیمہ جیسا بیوروکرپٹ چاہیے، یہ واضح ہے کہ کون شہباز شریف کے ساتھہے اب جو بھی حکومت آئے گی وہ انہیں گرفتار کرے گی۔
99









