33

بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نےنوید سنا دی

پنجاب کے متعدد اضلاع میں کئی دن سے دھند نے ڈھیرے ہیں، موسم کی صورتحال کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند، سموگ چھائے رہے گی۔

جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش، بونداباندی اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔