250

پرویز مشرف پر خود کش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور۔سابق صدر پرویز مشرف پر خود کش حملے کے مرکزی ملزم سلیمان ڈار کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 9سال سے انتہائی مطلوب تھا اور اس کے سرکی قیمت 5لاکھ روپے مقرر تھی ۔سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن ونگ نے ملزم کو لاہور لاری اڈہ سے گرفتار کیا ۔ ملزم نے 2008میں سابق صدر کو ہلاک کرنے کی عرض سے 3خود کش جیکٹیں بنائی تھیں اور ان پر حملے میں بھی مطلوب تھا ۔

آپریشن پولیس کے ایس پی علی رضااور انویسٹی گیشن پولیس کے ایس پی قرار حسین نے کہا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق تحریک طالبان سے ہے اور پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھا ۔