128

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

حبا فواد نے جہلم میں قومی اسمبلی حلقے این اے61  سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

 

فواد چوہدری کی اہلیہ نے پنجاب اسمبلی کے حلقے  پی پی 26 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

حبا فواد نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔ کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے مطالبہ پر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی۔

اب کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ مخصوص نشستوں کی ترجیجی فہرست بھی 24 دسمبر تک جمع کروائی جا سکیں گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کروائے جا سکتے ہیں۔ باقی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی، ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔