45

پیپلز پارٹی کی تحریک انصاف کو ساتھ مل کر چلنے کی دعوت

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا پیغام دے دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا سیاسی مخالف ایک ہے۔ آئیں مل کر مشترکہ مخالف کو شکست دیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے مقامی اتحاد قائم کرنے کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان بلوچستان سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 پر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی ان کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمع کروائے۔

دوسری طرف حلقہ این اے 207 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فاروق چانڈیو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے زاہد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔